ابنا: ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے القدس ادارے کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے سربراہ حمید الاحمر نے مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات کی ۔ مصر کے صدر نے اس ملاقات میں مسئلہ فلسطین کےحل پر مبنی مصر کے موقف پر تاکید کی اور کہا کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے جہاد کا دفاع کرے گا۔اس رپورٹ کے مطابق حمید الاحمر نے بین الاقوامی قدس فاؤنڈیشن کا خط محمد مرسی کودیا جس میں بیت المقدس شہر کے خلاف صیہونی دشمن کی جارحیت اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے پرمبنی اسرائیل کی کوششوں کی وضاحت کی گئي ہے۔ حمید الاحمر نے اس ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ملت اسلامیہ قدس اور فلسطین کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424931
مصر کے صدر محمد مرسی نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی کامیابی تک اس مظلوم ملت کی حمایت کرتے رہیں گے۔